اسلام آباد:چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موقف پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، موجودہ حالات کے پیش نظر شیڈول کا اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں ممکن نہیں لگتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے پیش رفت نہیں ہو رہی۔ پی سی بی ہائی برڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
اگر اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو شیڈول کا اعلان ایک یا دو روز میں ممکن ہو سکتا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز باہمی اتفاق سے ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں۔
براڈکاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاکستان اور بھارت کے میچ کے بغیر شیڈول تسلیم کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔
براڈکاسٹرز نے مزید کہا کہ اگر انہیں پاک بھارت میچ میں شامل نہ کیا گیا تو وہ قانونی کارروائی کا عندیہ دے سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے جے شاہ، جو یکم دسمبر کو چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، شیڈول کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5226