کیا ایپل کا نیا آئی فون دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بن سکے گا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ایپل کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ کمپنی بہت جلد دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون، “آئی فون 17 ایئر”، متعارف کروا سکتی ہے۔

اس نئے ماڈل کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ انقلابی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا حامل ہوگا، جو اسمارٹ فون کی دنیا میں نیا معیار قائم کر سکتا ہے۔

تجزیہ کار جیف پیو کی ایک حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی اس فون کو انتہائی پتلا بنانے کے لیے اس کی موٹائی صرف 6 ملی میٹر رکھے گی۔

رپورٹ کے مطابق، اگر آئی فون 17 ایئر کی اس موٹائی کو حتمی شکل دی جاتی ہے، تو یہ موجودہ آئی فون 16 سے نمایاں طور پر پتلا ہوگا اور اب تک کے سب سے پتلے آئی فون 6 (جس کی موٹائی 6.9 ملی میٹر ہے) کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

آئی فون 17 ایئر کی دیگر تفصیلات ابھی تک کم سامنے آئی ہیں، تاہم یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس میں 6.6 انچ کا ڈسپلے، ایلومینیم چیسس، A19 چپ سیٹ، 8GB ریم، ایک 48MP کا بیک کیمرہ، 24MP فرنٹ کیمرہ اور 5G سپورٹ کے لیے ایپل کا ڈیزائن کردہ موڈیم شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایپل اس میدان میں اکیلا نہیں ہے، کیونکہ سام سنگ بھی اپنے “گلیکسی S25” کے ساتھ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہوگی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4876

Leave A Reply

Your email address will not be published.