حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اپنی وفات سے پہلے) جو آخری کلام فرمایا وہ یہ تھا:نماز کی پابندی کرو، نماز کی ادائیگی کا پورا پورا اہتمام کرو اور اپنے غلاموں، نوکروں، ماتحتوں اور زیردستوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو۔