مردان تعلیمی بورڈ میں کرپشن کا انکشاف 20 بوری انسرٹ شیٹ چوری

0

نیوز ڈیسک

بورڈ کے چیئرمین اور سیکریٹری کی ملی بھگت سے مردان تعلیمی بورڈ سے 20 بوری انسرٹ شیٹ چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

مردان بورڈ میں اندھیر نگری کا چوپٹ راج قائم ہے۔ انسرٹ شیٹ کی چوری میں میٹرک اور انٹر امتحانات میں نمایاں طلباء کو نقل کے لئے لاکھوں روپے رشوت دی جاتی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے مردان تعلیمی بورڈ کے کرپشن پر نوٹس لینے کا مطالبہ اور ایپکا پاکستان کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کرنے کا اعلان ہوا۔

بورڈ کے چیئرمین فرید خٹک، سیکریٹری انعام طورو، راشد گل ڈپٹی سیکریٹری اسٹبلشمنٹ کی ایما پر گزشتہ روز رات کے اندھیرے میں طلبا کے انسرشیٹ کی 20 بوریاں غائب کردی گئی ہیں، جس میں ہر بوری میں ایک ہزار انسرٹ شیٹ کے پیپر موجود ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.