نیوز ڈیسک
میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایک پولیس کانسٹیبل جس نے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائی تھی، نامعلوم افراد نے اسے گھر سے اٹھا کر غائب کر دیا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے پولیس کانسٹیبل منیب نے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے پولیس افسروں کے خلاف سوشل میڈیا پر شکایت کی تھی، جس پر پولیس افسروں نے اسے تنبیہ دی اور خطرے کی دھمکی دی۔ اس کے باوجود، پولیس کانسٹیبل نے ہمت نہیں ہاری اور حق کی مانگ کرتے رہے۔
واضح ہوا ہے کہ اسے صوابی کے علاقے سے نامعلوم پولیس اہلکاروں نے غائب کر دیا ہے۔ پولیس کانسٹیبل کے غائب ہونے کی خبر پوری خیبر پختونخوا پولیس کے کانوں تک پہنچ چکی ہے، اور انہوں نے اپنے اعلی پولیس افسروں کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کا مذید یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پولیس افسروں نے اپنا رویہ نہیں بدلا اور کانسٹیبلوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا اور فنڈ میں لوٹ مار کی تو بغاوت بھی ہو سکتی ہے۔ اس طرح، یہ کانسٹیبل جلد ہی ایک پیج پر موجود ہو سکتے ہیں۔ پولیس کانسٹیبلوں کی صورتحال کے پی کے میں بہت نازک ہو چکی ہے۔