سوات: ملزم کی خودکشی کا واقعہ، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، کیا حقیقت سامنےآۓ گی؟‎

0

نیوز ڈیسک

سوات: پولیس تھانہ غالیگے میں زیر حراست ملزم کی خودکشی کا ڈراپ سین واقع ۔ ملزم کے قتل میں ایس ایچ او جہان عالم خان، چوکی انچارج اے ایس آئ فہیم، اور تفتیشی افسر فرمان ملوث قرار پاۓ ہیں۔

 ایس ایچ او جہان عالم سمیت تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل غالیگے پولیس سٹیشن میں ملزم کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا، جس پر لواحقین کے احتجاج کے بعد انکوائری کمیشن کا قیام ہوا۔

 ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں نوشہرہ، تھانہ بدرشی، اور چارسدہ میں بھی زیرحراست ملزمان کی موت واقع ہوئی ہے، اور ایک کیس منظرعام پر آ گیا ہے۔ اس طرح، پولیس تشدد جانبحق ہونے والے شہری کی خودکشی کا واقعہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.