راولپنڈی: انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مستحقین کو راشن فراہم کرنے کی مہم کا اغاز

0

نیوز ڈیسک

کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، رمضان پیکج کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 080002345 کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں اب تک 188,377 مستحقین کو نگہبان راشن پیکج سے فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 58923، اٹک میں 56954، جہلم میں 28122، چکوال میں 41015، اور مری میں 3363 مستحقین کو راشن پیکج فراہم کیا گیا ہے۔ انجینئر عامر خٹک نے راولپنڈی میں ڈسٹربیوشن کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مستحقین کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں دوسرے اضلاع سے مدد لی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کے مرتکبوں کو 3 سال تک کی قید اور بھاری جرمانے کا عمل کیا جائے گا۔ تمام تاجران، دکانداران، اسٹاکسٹس، اور گودام مالکان کو اپنے اسٹاک کی معلومات درج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، اور ان کا اسٹاک ذخیرہ اندوزی میں شمار کیا جائے گا۔

راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 11,291 چھاپوں کے دوران 308 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 901,500 روپے جرمانہ، 06 ایف آئی آرز، 05 عمارتیں سیل، اور 70 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ڈویژن بھر کم چیکنگ کرنے والے 96 پرائس مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹس دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.