آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کے لیے ڈومور کا مطالبہ

نیوز دیسک

0

اسلام آباد : آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کے لیے ڈومور کا مطالبہ۔۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف  نے پاکستان کو درآمدات پر عائد پابندیاں کم کرنے کی ہدایت کردی۔۔

وزارت خزانہ کو برآمدی شعبوں کی سبسڈی ختم کرنےکا کہا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدات پر ڈیوٹیز  کم کی جائیں، نئے مالی سال کے بجٹ میں درامدات پر ڈیوٹیز  کم کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے درامدات پر عائد پابندیاں بھی مرحلہ وار ختم کرنے کا کہا جارہا ہے جس کے بعد ائی ایم ایف اور  وزارت خزانہ نے درامدات پر عائد ڈیوٹیوں میں کمی پر اتفاق کرلیا۔

وزارت تجارت کا ٹیرف میں کمی کے فیصلے میں مقامی صنعت کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا ہے ، ٹیرف میں کمی کا فیصلہ مقامی مارکیٹ کے تحفظ کو پیش نظر رکھا جانا چاہیے۔

وزارت تجارت کا درآمدات پر عائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی مخالفت، درآمدات پر پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے سے زرمبادلہ پر منفی اٹرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی جائے اور اسٹکی نوٹ پیپرز، فوٹو پیپر اور فینسی گتے پر بھی ٹیکس لگایا جائے۔-

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مختلف طرح کے طباعتی کاغذ اور رائٹنگ ڈائری پر بھی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشق کی کتابوں ، پنسل اور پین پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر حکام کل وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.