21 جون: سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

ویب ڈیسک

0

آج شمسی سال کا سب سے لمبا دن اور سب سے مختصر رات ہے! اس دن سورج زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں دن کی روشنی کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں آج دن تقریباً 14 گھنٹے 32 منٹ تک جاری رہے گا جبکہ رات صرف 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہوگی۔ کراچی میں دن کا دورانیہ کچھ کم ہوگا، لیکن پھر بھی یہ تقریباً 13 گھنٹے 41 منٹ تک ہوگا اور رات تقریباً 10 گھنٹے 19 منٹ تک رہے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے دن کی روشنی بتدریج کم ہوتی جائے گی کیونکہ سورج زمین سے دور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ سال کا سب سے مختصر دن اور سب سے لمبی رات 22 دسمبر کو ہوتی ہے، جب سورج زمین کے بالکل مخالف سمت ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.