اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہو گئی جس کی کارروائی لائیو نشر کی جا رہی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فُل کورٹ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آ گئے، جنہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ آگیا ہے، 2002ء اور 2018ء میں مخصوص نشستوں سے متعلق بھی ریکارڈ ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے فارمولا اور دستاویزات طلب کر لیں کہ 2018ء اور 2024ء میں مخصوص نشستیں کیسے الاٹ ہوئیں؟
پی ٹی آئی نے بھی کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی آج دلائل دیں گے۔