کیا موبائل فون واقعی ہماری گفتگو سن رہے ہیں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:صرف دیواروں کے ہی نہیں بلکہ ہمارے موبائل فونز کے بھی کان ہوتے ہیں، جو ہماری باتیں سنتے ہیں اور ان کے مطابق عمل کرتے ہیں۔

اکثر صارفین یہ شکایت کرتے ہیں کہ جو کچھ وہ بات کرتے ہیں، اس کی بنیاد پر انہیں متعلقہ اشتہارات دکھائی دیتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ہم پہلے اس بات کا یقین نہیں کر سکتے تھے کہ موبائل ایپلیکیشنز ہماری باتیں سن سکتی ہیں۔

لیکن حال ہی میں ایک مارکیٹنگ فرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اسمارٹ فونز کی مائیکرو فونز کا استعمال صارفین کی باتیں سننے کے لیے کرتی ہے۔

مارکیٹنگ فرم نے تسلیم کیا ہے کہ گوگل، ایمزون اور فیس بک اس کے کلائنٹس ہیں، اور وہ صارفین کی معلومات اکٹھی کرنے کے لیے فونز کے مائیکرو فونز کا استعمال کرتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ جب کوئی صارف مخصوص اشیاء یا مصنوعات پر بات کرتا ہے، تو اس کے قریب موجود فون اسے سن کر اسی مناسبت سے اشتہارات دکھانے لگتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ضروری نہیں کہ صارف نے کسی سرچ انجن پر مذکورہ اشیاء کی تلاش کی ہو، بلکہ محض ان اشیاء کے بارے میں بات کرنے سے بھی اسے متعلقہ اشتہارات نظر آنا شروع ہو سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے لنک پر کلک کریںhttps://urdu.thepenpk.com/?p=3642

Leave A Reply

Your email address will not be published.