پی ٹی آئی کے بانی کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا، رہنماؤں کو سیاسی قیدی قرار دیا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔

سرگودھا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں، وہ سیاسی قیدی ہیں۔

عمر ایوب نے اختر مینگل سے اپیل کی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں کیونکہ بلوچستان کی صورت حال سنگین ہے اور کسی کو اس کی فکر نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد فوراً ہی بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، اور فارم 47 کی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ اگر 9 مئی کے واقعات کے ثبوت موجود ہیں تو وہ پیش کیے جائیں، اور کہا کہ اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقاء کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی اور گندم اسکینڈل میں محسن نقوی براہِ راست ملوث ہیں اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہی ہے، جو وزیرِ داخلہ کے تحت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.