حجاب کا مطلب مکمل پردہ ہے، صرف سر ڈھانپنا نہیں

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستانی معروف اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں ایک نجی میگزین کی پوڈ کاسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کا مطلب صرف سر کو ڈھانپنا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد مکمل پردہ ہے۔

ان کے مطابق، حجاب میں شامل ہے کہ آپ کی کوئی بھی چیز غیر محرم کو متوجہ نہ کرے، اور یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے حجاب کے ساتھ غیر مناسب مواد جیسے سوشل میڈیا ریلز سے پرہیز کریں۔

اداکارہ نے اپنے ماضی کے کردار عائشہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لوگ آج بھی ان سے حجاب کے بارے میں سوال کرتے ہیں، لیکن وہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ یہ ایک کردار تھا اور وہ مستقل طور پر حجاب نہیں کرتی ہیں۔

نمرہ خان کا مزید کہنا ہے کہ حجاب کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ اور اس کے بندے کے درمیان ذاتی معاملہ ہے، اور اس میں مکمل پردہ شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے سابقہ اداکارہ زرنش خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زرنش نے اپنے کیریئر کے عروج پر حجاب لینے کا فیصلہ کیا اور سوشل میڈیا سے بھی دوری اختیار کر لی۔

اداکارہ نے زرنش کے فیصلے کی تحسین کی اور کہا کہ ایسے فیصلے کرنا اور ان پر قائم رہنا ہمت کی بات ہے، اور وہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.