کھانے پینے کی اشیاء کی برآمدات پر کڑی نگرانی کی تجویز

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:نئی برآمدات کی حکمت عملی کے تحت وفاقی وزارتِ تجارت نے کچھ اہم تجاویز پیش کی ہیں۔

ان تجاویز میں کھانے پینے کی اشیاء کی برآمدات پر کڑی نگرانی کی تجویز شامل ہے۔ خاص طور پر پھل، گوشت، چینی، اور چاول کی برآمدات کی پالیسی کو سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ اقدام اس لئے ضروری ہے کیونکہ اشیاء کو برآمد کر کے یہاں قلت پیدا کر دی جاتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگر برآمدات کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اشیاء کی بروقت درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں اور اسمگلنگ کی روک تھام سے ایک سال کے دوران مہنگائی میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

وزارتِ تجارت کے ذرائع نے بارڈر پر مزید سختی کی تجویز بھی دی ہے اور برآمد کنندگان کو بیرونِ ملک سے حاصل کردہ سرمایہ پاکستان واپس لانے کا پابند کرنے کی تجویز دی ہے۔
یہ تمام تجاویز وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.