نیوز ڈیسک
نیوز رپورٹ کے مطابق کل ہولی کے تہوار پر ہندو بھائیوں نے مندر میں روزیدار مسلمان بھائیوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا اور پھر مل کر ہولی کے رنگوں میں رنگ بھرے ۔
مذہبی رواداری اور امن کے پیغام کو برقرار رکھتے ہوئے، مندر میں ننگرپارکر کے مشہور نابینا فنکار یوسف فقیر نے حضور اکرم کا کلام پاک بھی گایا۔یہ تقریب راما پیر مندر قصبو ضلع نگر پارکر، سندھ میں منعقد ہوئی
مٹھی تھرپارکر جامع مسجد کے سرپرست نے اعلی ہولی کے جشن میں اپنے ہندو بھائیوں کے ساتھ مور کے پنکھ اٹھا کر رقص کیا اس ریلی کو مقامی لوگ “فھاگ” بولتے ہیں، جو گلی محلوں سے گزرتے ہوئے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں اور شہر کی مرکزی گلی میں پہنچتے ہیں۔ اس موقع پر لوگ دُور دُور سے گانے سننے کے لیے آتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ رقص کرتے ہیں، اپنے مذہبی تہوار کو ساتھ مناتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں