پنجاب میں ڈینگی وائرس کی وبا، 126 نئے کیسز سامنے آ گئے

نیوزڈیسک

0

لاہور:صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 126 کیسز سامنے آ گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 1371 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین کیسز میں راولپنڈی سے 107، لاہور سے 6، گوجرانوالا سے 3، جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے ڈینگی وائرس کے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح جہلم، قصور، ملتان، اور منڈی بہاوالدین سے ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4292

Leave A Reply

Your email address will not be published.