پیرس اولمپکس کی ہیروئن مانو بھاکر کو بھارت میں تنقید کا سامنا

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پیرس اولمپکس میں دو برانز میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے والی خاتون شوٹر مانو بھاکر کو بھارت میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈلز جیتنے کے بعد مانو بھاکر بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں اور ان کی ہر جگہ پزیرائی ہونے لگی۔لیکن اب بھارتیوں نے اپنی ہی اسٹار شوٹر کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، مانو بھاکر کے بار بار پبلک میں میڈل دکھانے پر اعتراضات کیے جانے لگے ہیں، اور انہیں سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مانو بھاکر پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ میڈلز کی نمائش میں حد سے تجاوز کر رہی ہیں۔

اس غیر ضروری تنقید کا جواب دینے کے لیے مانو بھاکر نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جیتے گئے دو برانز میڈلز بھارت کے ہیں۔

جہاں بھی مجھے دعوت دی جاتی ہے، لوگ مجھ سے میڈلز دکھانے کی درخواست کرتے ہیں۔

مانو بھاکر نے کہا کہ وہ فخر کے ساتھ اپنے میڈلز دکھاتی ہیں، کیونکہ یہ ان کے خوبصورت سفر کی کہانی بیان کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.