مشرق وسطیٰ کے بحران سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

نیوزڈیسک

0

مشرق وسطیٰ:مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچ بار کمی کے بعد اب اضافے کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5.50 روپے اور 13 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا۔

گزشتہ دو ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ حتمی نرخوں کا انحصار موجودہ ٹیکس کی شرحوں اور شرح مبادلہ پر ہے۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی پچھلے 15 دن میں 80.5 ڈالر سے تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل پر چلا گیا ہے۔

موجودہ 15 دن کے دوران، پٹرول اور ڈیزل پر درآمدی پریمیم بالترتیب 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا ہے۔ دوسری طرف، شرح مبادلہ رینج باؤنڈ رہی ہے۔

ایکس ڈپو، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 247.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 246.69 روپے فی لیٹر ہے۔

ریٹیل مارکیٹ میں پیٹرول اور ایچ ایس ڈی دونوں 248 روپے فی لیٹر سے زائد پر فروخت ہوتے ہیں۔

پیٹرول کا استعمال زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی گاڑیوں میں ہوتا ہے، جس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4428

Leave A Reply

Your email address will not be published.