کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

نیوزڈیسک

0

کراچی:کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50 مریض سردی، بخار اور جسم میں درد کی شکایت لے کر آ رہے ہیں، جن میں مشتبہ کیسز میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریض شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹس موجود نہیں ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق، سندھ میں چکن گونیا کے 411 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 153 میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبائی محکمۂ صحت نے کہا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 1 موت کا اندراج بھی ہوا ہے۔ کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریا کے 2 لاکھ 22 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے کراچی میں 1768 کیسز شامل ہیں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4549

Leave A Reply

Your email address will not be published.