اسلام آباد:شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
روس کا 76 رکنی اور بھارت کا 4 رکنی وفد شامل ہے، جبکہ چین کے 15، کرغزستان کے 4 اور ایران کے 2 رکنی وفد بھی موجود ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روسی وزیراعظم میخائل مشوستن، بیلاروس، قازقستان، اور تاجکستان کے وزرائے اعظم بھی شرکت کریں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم، اور ایران کے اول نائب صدر بھی کانفرنس کا حصہ بنیں گے۔
اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔ دوسری جانب، اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، ریڈ زون آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے، جبکہ فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بھی بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں، اور کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔