اسلام آباد:ملتان ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری ہے، جب کپتان شان مسعود 3 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پہلی وکٹ 15 رنز پر گری، جہاں عبداللہ شفیق 7 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، جس میں بین اسٹوکس کی واپسی شامل ہے۔ سٹیڈیم کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون
صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
ان کے علاوہ سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون
انگلینڈ کی ٹیم میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، میٹ پوٹس، جیک لیچ، اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4530