ایف بی آر کی کارروائی: 6 ارب روپے کے نقصان میں ملوث 10 افراد گرفتار

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:ایف بی آر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، چیف کمشنر لینڈ ریونیو ڈاکٹر خالد ملک نے کہا کہ ٹیکس چوری اور جعلی انوائسز بنا کر سیلز ٹیکس کی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد جعلی انوائسز اور سیلز ٹیکس کی چوری میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

جولائی 2023 سے اب تک حیدرآباد ریجن میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 10 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے، جبکہ مزید کیسز پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کمپنیز کے مالکان زائد منافع کی لالچ میں جعلی کمپنیاں بنا کر ٹرانزیکشن کرتے ہیں اور پروڈکٹ کی مینوفیکچرنگ میں کاسٹ کے غلط اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ تاہم اب ایسے افراد کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.