چین:چین میں سرکاری خواتین ملازمین کو فون کے ذریعے نامناسب سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ صورت حال نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو متاثر کر رہی ہے بلکہ کام کی جگہ پر بھی ایک غیر محفوظ ماحول پیدا کر رہی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق، خواتین سے یہ پوچھا جا رہا ہے کہ کیا وہ ماں بننے والی ہیں، اور انہیں حاملہ ہونے کے لیے بھی زور دیا جا رہا ہے۔
متعدد خواتین نے ان فون کالز کی تصدیق کی ہے۔ یہ مسئلہ ملک میں آبادی میں مسلسل کمی کے رجحان کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، چین میں 2023ء میں صرف 90 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی، جو کہ 1949ء کے بعد سب سے کم ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، چین نے 2020ء میں اپنی آبادی کو بڑھانے کے لیے ایک بچہ پالیسی ختم کی تھی، جس کے تحت ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔