اسلام آباد:ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے مسلسل تین میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہونے کا افسوسناک سامنا کیا۔
متحدہ عرب امارات کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو صرف 1 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب انہوں نے 131 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن صرف 129 رنز بنا سکے۔
اس کے علاوہ، بھارت کو انگلینڈ کے خلاف بھی 15 رنز سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
دوسری جانب، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے، جس میں محمد اخلاق کی شاندار اننگز نے خاص توجہ حاصل کی۔
انہوں نے 52 رنز کی شاندار بیٹنگ کی، جس میں 16 گیندوں پر 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔حسین طلعت نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایوان جونز نے مزاحمت کی، لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔
پاکستان نے ایونٹ میں بھارت، یو اے ای، اور جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4880