ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 141 نئے کیسز رپورٹ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن میں متاثرہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ظاہر ہوا ہے۔

اسی دوران، کراچی میں اکتوبر کے مہینے میں 363 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو اس مہینے کی خطرناکی کو مزید بڑھاتے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ان میں سے راولپنڈی سے 118، لاہور اور اٹک سے 4، 4، جبکہ چکوال اور وہاڑی سے 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ، اور پاکپتن سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4813

ترجمان کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگی وائرس کے 954 اور رواں سال اب تک 5,897 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی میں اکتوبر کے مہینے میں 363 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر کو شہر میں 11 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جن میں ضلع شرقی میں 2، وسطی میں 3، اور کورنگی سے 2 کیسز شامل ہیں۔ ضلع جنوبی اور ملیر سے بھی 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال شہر میں ڈینگی کے 1,746 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اکتوبر میں سندھ بھر سے ڈینگی کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 2,063 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے ایک مریض کی موت کا واقعہ بھی شامل ہے، جو کراچی سے تعلق رکھتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.