اسلام آباد:راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ صورتحال شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 225 ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 3617 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈینگی کے 69 مریض بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال اور 18 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
64 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں، 32 فوجی فاؤنڈیشن اور 42 دیگر پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 37 مریض پوٹھوہار ٹاؤن اور 14 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے ہیں۔
راولپنڈی کنٹونمنٹ سے 27 اور چکلالہ کنٹونمنٹ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گوجر خان سے 2، ٹیکسلا سے 5، اور کلر سیداں سے 3 مریض بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف، رواں سیزن میں اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 4705 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں 1744 عمارتیں سیل کی گئی ہیں اور 3077 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 2 کروڑ 1 لاکھ 69 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4623