اسلام آباد:انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں فاسٹ باؤلر کی شمولیت پر غور کیا گیا۔
زاہد محمود کی جگہ میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا ہے۔ تاہم، میر حمزہ کی فٹنس کی صورتحال کی وجہ سے ان کے راولپنڈی ٹیسٹ میں شامل ہونے کے امکانات کم ہیں، کیونکہ وہ ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس میچ کے پہلے دن شائقین کے لیے فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، اور اب تک ہونے والے دونوں میچ ملتان میں کھیلے گئے ہیں۔