پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 79 نئے کیسز رپورٹ

نیوزڈیسک

0

لاہور:محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے حالیہ دنوں میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں ڈینگی کے 79 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ان میں سے 65 کیسز راولپنڈی، 4 چکوال، اور 2 سیالکوٹ سے رپورٹ ہوئے۔

مزید برآں، لاہور، اٹک، فیصل آباد اور ساہیوال سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ میں بھی ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4942

Leave A Reply

Your email address will not be published.