شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک، 6 زخمی

نیوزڈیسک

0

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4844

انگریزی اخبار کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے تحصیل میر علی میں جمعہ کی رات تقریباً 25 عسکریت پسندوں نے اسپنوم کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے ان کی نقل و حرکت کو نوٹ کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس کے دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس جھڑپ میں 6 عسکریت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جبکہ باقی عسکریت پسند واپس افغانستان فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.