اسلام آباد:آج تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بولرز نے ایک اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کو شدید مشکلات میں ڈال دیا اور پوری ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پرتھ میں کھیلے جانے والے اس فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی فاسٹ بولرز نے ابتدائی اوورز میں اہم وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے 20 رنز پر پہلی وکٹ حاصل کی، جبکہ شاہین آفریدی نے 36 رنز پر دوسری وکٹ گرا دی۔
10.5 اوورز میں آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، جب نسیم شاہ نے کپتان جوش انگلس کو 7 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد حارث رؤف نے 13.5 اوورز میں چوتھی وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 79 رنز پر اور چھٹی وکٹ 88 رنز پر گری۔ مارکس اسٹوائنس کو محمد حسنین نے اور گلین میکسویل کو حارث رؤف نے پویلین بھیجا۔
26 ویں اوور میں ایڈم زیمپا 13 رنز پر نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، جبکہ پاکستان کی بولنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
آخری وکٹیں 140 رنز پر گریں، جب شاہین آفریدی نے دونوں وکٹس حاصل کیں، اور کوپر کونولی ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ نہ کر سکے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5035
پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا۔ میچ میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بولنگ میں سب سے کم رنز دینے والے محمد حسنین اور حارث رؤف تھے، دونوں نے 7،7 اوورز کرائے اور 24،24 رنز دیے۔
نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 54 رنز دیے، جبکہ شاہین آفریدی نے 8.5 اوورز میں 32 رنز دیے۔
ٹاس کے بعد پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ معمولی ہے، اس لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور حارث رؤف کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا فائدہ اٹھایا گیا۔
آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ ان کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوائنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن شامل ہیں۔
پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل تھے۔
اس میچ کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہو چکی ہے، اور پاکستان کے پاس 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے کا سنہری موقع موجود ہے۔
یاد رہے کہ 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔