اسلام آباد:کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی ڈالر ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو آیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھ کر 94,786 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5094