اداکارہ نرگس کے شوہر پر تشدد کا الزام، مقدمہ عدالت میں زیر سماعت

نیوزڈیسک

0

لاہور:لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ملزم انسپکٹر ماجد بشیر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ انسپکٹر بشیر کے کردار کو اس مقدمے میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

اس اقدام سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی زیادتیوں کے معاملات میں عدلیہ کا سخت مؤقف ہے، اور متاثرہ فریق کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اداکارہ نرگس کے شوہر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4950

چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق، میاں بیوی کے درمیان پیسوں کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے پہنچی تھیں۔ نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ ان کے بہنوئی روزانہ اُن پر تشدد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے چند سال قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ اس وقت نرگس اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.