24 نومبر کے احتجاج میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں پارٹی رہنماؤں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی قیادت کی کارکردگی سے ہی اگلے انتخابات کے لیے ٹکٹ کی تقسیم منسلک ہوگی۔

اتوار کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں، ایم این ایز، ایم پی ایز، پشاور اور خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں کے ضلعی عہدیداران، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ سمیت متعلقہ تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے پارٹی رہنماؤں کو تاکید کی کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں اور کہا کہ ان کا مستقبل وفاداری اور تحریک کے دوران کارکردگی کے مطابق طے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی رہنما کی پارٹی کے ساتھ طویل وابستگی، انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی ضمانت نہیں ہوگی، اگر وہ احتجاج کے دوران توقعات پر پورا نہ اُترے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وفاداری کا امتحان ہے اور ہمارا ہدف عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔ ہم ان کے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں سے روانہ ہونے سے پہلے ویڈیوز بنا کر بھیجیں گے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5173

ان ویڈیوز میں خالی گاڑیوں کا شمار نہیں ہوگا، بلکہ تمام رہنماؤں کو گاڑیوں میں موجود افراد کی ویڈیوز بنانی ہوں گی۔

واضح رہے کہ پچھلے اجلاس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ پچھلے احتجاج کے برعکس اس بار خیبرپختونخوا سے قافلے الگ الگ روانہ ہوں گے، اور اسلام آباد روانگی کے لیے ہر ایم پی اے کو 5 ہزار اور ایم این اے کو 10 ہزار افراد لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بانئ پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کے ذریعے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بانئ پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی ابتدائی تفصیل بیان کی تھی، جس پر عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ نورین نیازی نے بانئ پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.