پاکستان ٹیم وائٹ واش سے بچنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کرے گی؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیا گیا ہے، جبکہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو کسی قسم کی انجری نہیں ہے، اور حسیب اللہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، عثمان خان، محمد عرفان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

آج ہوبارٹ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستان کے لیے وائٹ واش سے بچنے کا آخری موقع ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ عطیہ کر دی۔

انہوں نے یہ عطیہ سڈنی میں کھیلے جانے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد دیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کی انتظامیہ نے اس خوبصورت اقدام پر محمد رضوان کا شکریہ ادا کیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی شکست کی ایک بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ تھی۔

سابق کپتان بابر اعظم کی فارم بدستور خراب ہے، تاہم کپتان محمد رضوان کا ماننا ہے کہ تیسرے میچ میں پاکستان جیت حاصل کرے گا۔

حارث رؤف نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا اور پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں شاداب خان کے ساتھ مشترکہ طور پر 107 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5185

Leave A Reply

Your email address will not be published.