آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے وجوہات کیوں طلب کیں؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ جانے کی تحریری وجوہات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی بورڈ کی طرف سے دی گئی زبانی اطلاع کی تحریری کاپی مانگی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے کی وجوہات زبانی طور پر بتائی تھیں۔

اب آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری وجوہات فراہم کرنے کو کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریری وجوہات ملنے کے بعد ان کے حق میں ٹھوس شواہد بھی مانگ سکتا ہے۔

قوانین کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی جوازات فراہم کرنا ہوں گی، جن کا آئی سی سی جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5127

اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ وجوہات کو جائز نہ سمجھا گیا تو بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے کہا جائے گا۔

اگر بھارت پھر بھی انکار کرتا ہے، تو چیمپئنز ٹرافی میں 9 ویں ٹیم کو شامل کرنے کا آپشن زیر غور آ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو گا، کیونکہ آئی سی سی نے ٹرافی کے نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسرشپ سے آمدنی کی توقعات رکھی ہیں۔

دوسری جانب، بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق پاک بھارت میچز نہ ہونے سے بھارتی بورڈ کو تقریباً 10 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.