عدنان صدیقی نے بکنگھم پیلس میں شاہ چارلس سوم سے ملاقات کے بعد کیا کہا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار عدنان صدیقی کو برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے یہ ناقابلِ فراموش تجربہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس میں بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر یادگار ملاقات کی تفصیلات بتائیں۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ شاہ چارلس سوم کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اداکار نے اس ملاقات کو ایک ایسا لمحہ قرار دیا جس کا اثر ذہن پر گہرا ہے اور جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔

اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں برطانوی شاہ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی شیئر کی۔

دعوت نامے کے مطابق، 13 نومبر 2024 کو بکنگھم پیلس میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں برطانوی شاہ اور ملکہ نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزاز دینے کے لیے استقبالیہ دیا تھا، جس میں پاکستان سے عدنان صدیقی بھی مدعو تھے۔

55 سالہ عدنان صدیقی کا شمار پاکستان کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی بے شمار کامیاب پرفارمنسز کے ذریعے ہر کردار میں جان ڈال دی۔

انہوں نے 1994 میں پی ٹی وی کے ڈرامے عروسہ سے اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد نہ صرف لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5155

Leave A Reply

Your email address will not be published.