ملتان:ایڈز وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں نئے مریضوں کے علاج پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صرف نئے مریضوں کے لیے ہے، اور پہلے سے رجسٹرڈ 240 مریضوں کا علاج جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ عارضی پابندی جلد ہی ختم کر دی جائے گی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ حفاظتی تدابیر کو مکمل کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی۔
اسپتال کی انتظامیہ نے مزید کہا کہ ایڈز وائرس کے مریضوں میں منتقلی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔
یہ کمیشن تحقیقات کے بعد گزشتہ روز لاہور واپس روانہ ہو گیا تھا، اور آج اس رپورٹ کو سیکریٹری ہیلتھ کے حوالے کیا جائے گا۔ رپورٹ کی بنیاد پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 25 مریضوں میں ایڈز وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5133