پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا کیا سبب ہے؟

نیوزڈیسک

0

پشاور:پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس سے شہریوں کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹماٹر، لہسن اور لیموں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پیاز، ادرک اور مٹر کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 160 روپے ہو گئی ہے۔

لہسن کی قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب اس کی قیمت 670 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

لیموں کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے باعث اس کی فی کلو قیمت 100 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پیاز کی قیمت 10 روپے کم ہو کر 130 روپے فی کلو، ادرک کی قیمت 150 روپے کم ہو کر 650 روپے فی کلو، اور مٹر کی قیمت میں 70 روپے کی کمی ہو کر 150 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=4753

Leave A Reply

Your email address will not be published.