اسلام آباد:سردیوں کا موسم قریب آتے ہی درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی خشکی کے باعث گلے کی خراش یا سوزش ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے۔
یہ تبدیلی نہ صرف جسمانی تکلیف کا باعث بنتی ہے، بلکہ کبھی کبھار گلے کی بیماریوں کا آغاز بھی کر دیتی ہے۔
اگر سرد پانی یا ٹھنڈا مشروب پی لیا جائے، تو گلے میں سوزش، خراش اور تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔
خوش قسمتی سے، اس کی بہت ساری گھریلو علاج موجود ہیں جو آپ کے گلے کو فوری طور پر سکون فراہم کر سکتے ہیں۔
نمکین پانی کے غرارے
برصغیر میں گلے کی تکلیف کے لیے سب سے عام اور مؤثر نسخہ نمکین پانی کے غرارے ہیں۔
نیم گرم پانی میں نمک ملانے سے گلے میں موجود بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں اور سوزش میں کمی آتی ہے۔
بیکنگ سوڈا کے غرارے
بیکنگ سوڈا بھی گلے کی خراش کے لیے مفید ہے۔ نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا اور نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی سوزش میں فوری راحت ملتی ہے۔
میتھی کے پتوں کا استعمال
میتھی کے پتوں کو گرم پانی میں اُبال کر یا کسی تیل میں ملا کر گلے کی مالش کرنے سے بھی سوزش اور خراش میں کمی آتی ہے۔ یہ قدرتی علاج بیکٹیریا کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
شہد کا معجزاتی اثر
شہد میں گلے کی بیماریوں کے علاج کی خصوصیت موجود ہے۔ شہد کو چائے میں ملا کر یا ادرک کے ساتھ استعمال کرنے سے گلے کی سوزش اور خراش میں فائدہ ملتا ہے۔
سیب کے سرکے کا استعمال
سیب کے سرکے میں موجود اینٹی مائکروبائیل خصوصیات گلے کے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ نیم گرم پانی میں سیب کا سرکہ ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف میں آرام آتا ہے۔
لہسن کا علاج
لہسن میں قدرتی اینٹی بایوٹک خصوصیات ہوتی ہیں جو گلے کی خراش اور سوزش پر قابو پانے میں مدد دیتی ہیں۔ لہسن کو چبانا یا اس کا پانی میں اُبال کر غرارے کرنا مفید رہتا ہے۔
پودینہ
پودینہ گلے کی سوزش کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ پودینے کے پتے پیس کر پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔
ہلدی کا استعمال
ہلدی ایک قدرتی اینٹی سیپٹک ہے جو گلے کی خراش کو دور کرتی ہے۔ نیم گرم پانی میں ہلدی اور نمک ملا کر غرارے کرنے سے فائدہ ملتا ہے۔
چائے کا اثر
سبز چائے، لیمن ٹی یا ہلدی والی چائے پینے سے گلے کی خراش میں آرام آتا ہے۔ اگر چائے میں شہد ملا لیا جائے تو اس کا اثر مزید بڑھ جاتا ہے۔
گرم مسالاجات
گرم مسالا جات کی مدد سے تیار کیے گئے سوپ جیسے چکن کارن سوپ گلے کی سوزش کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
لونگ
لونگ کو پانی میں پیس کر غرارے کرنے سے گلے کی خراش میں فوری آرام ملتا ہے۔
ملیٹھی
عرقِ ملیٹھی کے قطرے پانی میں ملا کر غرارے کرنا گلے کے مسائل اور کھانسی کے لیے بہترین علاج ہے۔