اسلام آباد:چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے روئی کی درآمدات میں تاریخی اضافہ کیا ہے۔
ایک بیان میں احسان الحق نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران امریکا سے 72 ہزار بیلز کی درآمدی معاہدے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا کا سب سے بڑا خریدار بن چکا ہے، کیونکہ 30 لاکھ بیلز سے زائد روئی کے درآمدی معاہدے مکمل ہو چکے ہیں۔
احسان الحق کے مطابق، کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ روئی کی قیمتوں میں 200 روپے فی من کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 18 ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5073