پشاور:پشاور میں دالوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو روزمرہ کی ضروریات کے لیے خوشی کی خبر ملی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، پشاور میں دال چنے کی قیمت 430 روپے فی کلو سے کم ہو کر 380 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، دال ماش کی قیمت 370 روپے فی کلو سے کم ہو کر 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لوبیا کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کی کمی کے بعد یہ 400 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
دال مونگ کی قیمت میں بھی 40 روپے کی کمی آئی ہے اور اب یہ 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5018