ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے بارے میں کیا کہا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے اپنے ارادے کو واضح کرتے ہوئے مداحوں کے سامنے اہم بیان جاری کیا۔

ہانیہ عامر اس وقت کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔

اس موقع پر مداحوں نے اداکارہ سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی اور ذاتی معاملات کے حوالے سے سوالات کیے۔

جب اداکارہ سے ان کی شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5028

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں، اور جب بھی میری شادی ہوگی تو میں سب کو بتا کر کروں گی، کچھ بھی خفیہ نہیں رکھوں گی۔

اداکارہ نے ایک اور سوال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدیں لوگوں کو الگ نہیں کر سکتیں۔

جب آپ کسی کو دل کی گہرائی سے پیار کرتے ہیں تو کوئی بھی پابندی آپ کو روک نہیں سکتی۔

انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے بیرونِ ملک بھی جاتی ہوں، اور یہ مجھے خوشی فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ڈب اسمیش سے اپنی شہرت کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں فلم ‘جانان’ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.