پاکستان کے خلاف آسٹریلیش شکست، کیا ٹیم نے فنی خامیوں کو نظرانداز کیا؟

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد وہاں کے میڈیا نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، پاکستان کے پیس اٹیک کے سامنے آسٹریلوی کھلاڑی شوقیہ نظر آئے۔پاکستان کے بولرز نے آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹنگ کو آسانی سے چیر کر رکھ دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پرتھ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کے پاس خوشی کا کوئی موقع نہیں ہے۔

انجری سے واپس آنے والے اسپینسر جانسن اور لانس مورس نے اچھی بولنگ کی لیکن یہ سیریز میں خاطر خواہ فرق نہیں ڈال پائے۔

آسٹریلوی میڈیا نے جیک فریزر کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ان کی تکنیک درست تھی، بلکہ ان کا فٹ ورک بھی کمزور تھا۔

مزید پرئیے:#https://urdu.thepenpk.com/?p=5063

تینوں میچز میں وہ ناکام ہوئے، حالانکہ ان کے ٹیلنٹ کا انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن پانچ میچز میں ایک ففٹی تک نہ بنا سکے۔

اس کے علاوہ، اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہ رہی، جبکہ گلین میکسویل حارث رؤف کا آسان شکار بنے اور تینوں میچز میں وہ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ آسٹریلوی بولرز نے سیریز میں اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلایا، مگر اس کے باوجود ٹیم مکمل طور پر سیریز میں شکست سے بچنے میں ناکام رہی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.