پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

نیوزڈیسک

0

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے اسلام آباد دھرنے میں ناکامی کے بعد پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کے جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے اور اسلام آباد دھرنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے براہ راست پرامن احتجاج کرنے والوں پر مبینہ فائرنگ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی ہدایت پر پارٹی آل پارٹیز کانفرنس (APC) طلب کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اس حوالے سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو پی ٹی آئی پختونخوا کے پلیٹ فارم سے جلسہ کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں داخلی اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیر سیاسی افراد کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5431

Leave A Reply

Your email address will not be published.