جناح ہاؤس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد

نیوزڈیسک

0

لاہور:لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی معمولی شخصیت نہیں ہیں اور ان کا بیان ان کے کارکنوں اور سپورٹرز کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق، پارٹی کی دیگر قیادت چیئرمین یا بانی کے بیان کو مسترد کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق، اس روز مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے متعدد واقعات پیش آئے۔

مزید پرئیے:https://urdu.thepenpk.com/?p=5358

عدالت کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، تاہم کسی نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق، سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائش گاہ سے رچائی گئی تھی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کے لیے کوئی جواز نہیں پایا اور درخواست مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ 27 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی 8 مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد کی جا چکی ہیں، جن میں عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے اور دیگر 8 مقدمات شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.