عید کے موقع پر اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ کھلانے پر سعودی شہری گرفتار

0

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے ایک شہری کو اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ عید کے طور پر کھلانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہری کی جانب سے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں اس نے لکھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی کرنسی کو تباہ کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ ایک سرکاری دستاویز ہے جسے تباہ کرنے، خراب کرنے یا پھاڑنے پر 3 سے 5 سال قید اور 3000 سے 10000 ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.