ممکنہ تابکاری سے بچاؤ، ایران نے جوہری تنصیبات کے اطراف آئیوڈین گولیاں بانٹ دیں

0

نیوز ڈیسک

لندن: ایران نے امریکی فوجی کارروائی کے ممکنہ خدشات کے پیشِ نظر اپنی جوہری تنصیبات کے قریب رہائش پذیر شہریوں میں آئیوڈین کی گولیاں تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام کسی ممکنہ فوجی حملے کے نتیجے میں تابکاری کے اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی جوہری تنصیبات کی سلامتی اور ان کے قریب آباد شہریوں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

آئیوڈین کی گولیاں ممکنہ جوہری حادثے یا تابکاری کے اخراج کی صورت میں تھائیرائیڈ گلینڈ کو تابکار آئیوڈین جذب کرنے سے بچانے میں مدد دیتی ہیں، تاہم یہ جسم کو تابکاری کی تمام اقسام سے محفوظ نہیں رکھتیں۔

ایران کا یہ اقدام ممکنہ حملے کی صورت میں شہریوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی تیاریوں کی نشاندہی کرتا ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

دوسری جانب، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باعث علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں، جبکہ عالمی برادری کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا سفارتی کوششیں صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے میں کامیاب ہو سکیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.