خیبرپختونخوا: 282 ارب کا مقروض اور مزید قرض لینے کا فیصلہ

0

عرفان خان
خیبرپختونخوا حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)کے282ارب روپے مقروض صوبے کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے مزید قرض حاصل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
صوبہ کیلئے حاصل اور حاصل ہونے والے مجموعی قرضوں کا حجم1600ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جن میں 630ارب روپ وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ مزید930ارب روپے معاہدوں کے تحت قسط وار مل رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے282ارب28کروڑ20لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے آئندہ 5سالوں کے دوران12دیگر منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک سے مزید255 ارب42 کروڑ 40لاکھ روپے قرض حاصل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کر چکی ہے۔
صوبائی حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک سے ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونکیشن میں پشاور بی آرٹی سمیت 10منصوبوں کیلئے 138ارب38 کروڑ80لاکھ روپے، توانائی کے 4منصوبوں توانائی تک رسائی، بالاکوٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سمیت دیگر کیلئے53ارب29کروڑ80لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جا چکا ہے۔ایریگیشن میں چشمہ رائٹ بنک ایریگیشن، پیہور ہائی لیول کنال پراجیکٹ اور پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبے سمیت7دیگر منصوبوں کیلئے21 ارب 67 کروڑ70لاکھ روپے،علاقائی ترقی کے 6 منصوبوں کیلئے14ارب23کروڑ50لاکھ روپے، پانی اور شہری انفراسٹرکچر کے 3منصوبوں کیلئے 13ارب75 کروڑ 70لاکھ روپے کا قرض لیا جا چکا ہے۔صحت میں 4 منصوبوں کیلئے6ارب98کروڑ60لاکھ روپے، ماحولیات کے ایک منصوبہ کیلئے 3ارب97کروڑ80لاکھ روپے، محکمہ سوشل ویلفئیر کے 2منصوبوں کیلئے3ارب67کروڑ70لاکھ روپے،تعلیم کے شعبہ میں اساتذہ کو ٹریننگ دینے، مڈل سکول پراجیکٹ، ٹیکنیکل ایجوکیشن پراجیکٹ، پرائمری ایجوکیشن گرلز پراجیکٹ سیکنڈ سائنس ایجوکیشن پراجیکٹ سمیت7 منصوبوں کیلئے3ارب 19 کروڑ40 لاکھ روپے، زراعت کے شعبہ میں 3منصوبوں زرعی سیکٹر پروگرام اور لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 43کروڑ20لاکھ روپے اور محکمہ صنعت میں ایک منصوبہ کیلئے27کروڑ10لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا جا چکا ہے۔

دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے خیبر پختونخوا کے دیگر12منصوبوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک کیساتھ مزیدجن 255 ارب42 کروڑ 40لاکھ روپے قرض معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو آئندہ5سالوں کے دوران صوبے کو دیئے جائیں گے ان منصوبوں میں پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبے کیلئے14 ارب98کروڑ 70 لاکھ روپے، توانائی تک رسائی کیلئے27ارب 14 کروڑ 40لاکھ روپے، خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی کیلئے 13ارب 28 کروڑ 60 لاکھ روپے، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے67 ارب18کروڑ70لاکھ روپے، شہروں کی بحالی و ترقی کیلئے 92 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ روپے، صحت نظام کو فعال بنانے کیلئے21 ارب 75 کروڑ روپے، ایمرجنسی میں سیلاب میں معاؤنت فراہم کرنے کیلئے17 ارب 40 کروڑ روپے اور واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے ایک ارب 4 کروڑ 40 لاکھ روپے کے منصوبے شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.