کمشنر راولپنڈی کے زیرصدارت، نگہبان راشن پیکج اور پرائس کنٹرول کاجائزہ

0

نیوز ڈیسک

 ڈپٹی کمشنر ز کی زیرِ صدارت اضلاع کو بریفنگ دی گئی۔

حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتظامی افسران کو میدان میں متحرک بنایا ہوا ہے۔

حکومت پنجاب نے کلسٹر ڈسٹربیوشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رمضان بازار اور ایگری کلچر فیئر پرائس شاپس میں ضروری اشیاء 20-25٪ کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔

پرائس مجسٹریٹس کو اوپن مارکیٹ میں کسی کو اوورچارجنگ کی اجازت نہیں دینی ۔

ڈویژن بھر میں ذخیرہ اندوزوی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈویژن بھر میں کم ڈسٹری بیوشن پر 03 افراد کو سسپنڈ کر دیا گیاہے۔

کلسٹر ڈسٹری بیوشن میں 13 افراد کو سسپنڈ کیا گیا ہے، جبکہ متعدد کو وارننگز اور شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن میں اب تک 250,568 مستحقین نگہبان راشن پیکج سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

ضلع راولپنڈی میں 81,974 مستحقین کو راشن پیکج فراہم کیا گیا ہے، جبکہ ضلع اٹک میں 71,769 اور ضلع جہلم میں 43,235 مستحقین نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔

چکوال میں 48,961 اور مری میں 4,629 مستحقین کو راشن پیکج فراہم کیا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن میں پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 178 ہے۔

یکم مارچ سے اب تک پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈویژن بھر میں 12,183,500 روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

یکم مارچ سے اب تک 167,808 چیکنگ کے دوران 4,074 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئی ہیں۔

  پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 30 ایف آئی آرز جاری کی جا ۓ گی‎

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی بابت 44 عمارتیں سیل کی گئی ہیں اور 885 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈویژن بھر کے کم چیکنگ کرنے والے 109 پرائس مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.