کوہلو میں محکمہ صحت کے ملازمین ڈیوٹی دینے سے قاصر، نظام کی بہتری کیلئے اقدامات

0

نیوز ڈیسک

کوہلو میں محمکہ صحت کے ملازمین ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہونے پر کوئی پوچھنے کی زہمت نہیں کرتا ۔ کوہلو کے سینکڑوں ملازمین مفت تنخواہیں وصول کرتے ہوئے ہمیشہ غیر حاضر رہتے ہیں۔ ان خلاف ایکشن لینے کی سخت ضرورت ہے۔

صرف چند ڈاکٹر اور سٹاف کے علاوہ بقیہ ملازمین کا مقام معلوم نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملازمین کو حاضر کرنے میں ناکام ہیں اور ملازمین مفت تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت میں کل ملازمین کی تعداد اور ان کی حاضری کی معلومات ہونی چاہیے۔

تمام ملازمین کو ان کی ڈیوٹی پوائنٹ پر حاضر ہونے کے لئے ترغیب دی جانی چاہیے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو، صوبائی وزیر صحت، سیکٹری ہیلتھ، اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ کوہلو ضلع کے غیر حاضر ملازمین کو حاضر کیا جائے اور ان سے ڈیوٹی لی جائے یا ان کو فارغ کر کے نئے ملازمین کو تعینات کیا جائے تاکہ صحت کے شعبے میں بہتری کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.